8 دن سے پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں ہے،وکیل حمزہ، آپ اتنے دن کہاں رہے؟ عدالت

0
58
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوریحق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

8 دن سے پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں ہے،وکیل حمزہ، آپ اتنے دن کہاں رہے؟ عدالت
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی درخواستوں پر مزید کارروائی 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی عدالت نے درخواستوں پر کارروائی کل یعنی ہفتے کو کرنے کی استدعا مسترد کر دی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سسٹم، قانون اور قاعدے کے تحت چلنا ہے،

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراض لگا ہے کیا کہیں گے؟ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں اسمبلی کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا،پنجاب اسمبلی کا گیٹ بند ہے اور خاردار تاریں لگی ہیں اسپیکر خود وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں،ا سکروٹنی نہیں کر سکتے،8 دن سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے دن کہاں رہے ؟ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 6 اپریل کو ووٹنگ کا کہا گیا مگر اجلاس ملتوی کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہدایت کر دی لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا

قبل ازیں رجسٹرار آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ،رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ اسپیکر کے احکامات عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتے آئین آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا،حمزہ شہباز کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت ہو گی ،اعظم نذیر تارڑ،بار صدر اور سابق سیکریٹری کمرہ عدالت پہنچ گئے

قبل ازیں ن لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پٹیشن تیار کر لی ،ن لیگی وکلا اعظم نذیر تارڑ اورعطا تارڑ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے اجلاس بلانے کے لئے درخواست دائر کر دی درخواست حمزہ شہباز شریف کی طرف سے قانون دان سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی ہے درخواست میں سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ خالی ہے سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الہی کے غیر قانونی احکامات پر عمل کر رہے ہیں. وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کے لیے بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے. حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ فریق ہیں. آرٹیکل 130 کے تحت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا تھا.فریقین اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو چکے ہیں آیی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب اراکین اسمبلی کو اسمبلی میں داخل کرانے مین ناکام ہو چکے ہیں. عدالت پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری چیف منسٹر کے انتخابات کرائے جائیں ۔ عدالت پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی قرار دیا جائے

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی اجلاس کی منسوخی ،ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے بھی اجلاس بلانے کی درخواست دائر کی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ آفس نے ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر اعتراض لگا دیا

قبل ازیں متحدہ اپوزیشن مسلسل دو روز کوشش کے بعد پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دفتر میں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے ۔ لیگی ایم پی ایز سپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی پہنچے تو ایک بار پھر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا مزاحمت کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سیکرٹری اسمبلی کے سٹاف سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر اپوزیشن ممبران کے لئے اسمبلی کا گیٹ کھولا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو، سمیع اللہ خان ، پیر اشرف رسول، مرزا جاوید اور میاں عبدالرئوف نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی عدم موجودگی کے باعث سپیشل سیکرٹری چوہدری عامر حبیب کو تحریک جمع کرائی۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوان کی اکثریت کو پرویز الٰہی پر اعتماد نہیں رہا۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھونے کہا کہ کل بھی ہم عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے آئے تو ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا، آج کے بعد اسمبلی کا تمام سٹاف سپیکر کا کوئی حکم ماننے کا پابند نہیں۔ پرویزالہی نے وزیر اعلی نہیں بننا اور سپیکر کے عہدے پر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ پرویزالٰہی عمران خان کی ایماء پر غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے خلاف آئینی رٹ کرنے جارہے ہیں۔

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

Leave a reply