کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی، سب انسپکٹر سمیت 10 اہلکار شہید

کمبٹ کوہاٹ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کے مطابق کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، تاہم پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 10 ہوگئی۔
مزید پڑھیں




