بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، استغاثہ کے 10 گواہان کے بیانات قلمبند


اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ پہلے ان دفعات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے، اس کے بعد گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں۔

پراسیکیوٹر راجا نوید کیانی نے کہا کہ عدالت گواہان کے بیانات ریکارڈ کرسکتی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ پہلے درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد گواہان کے بیانات کا معاملہ دیکھا جائے گا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ ہونے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔