بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسرائیل کے شہر ایلات کے قریب 4.5 شدت کا زلزلہ،ریمون ایئرپورٹ کو خالی کرالیا گیا،پروازیں عارضی طور پر معطل

Islamabad

بدھ 11 نومبر 2026 کی صبح اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات کے قریب 4.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر ریمون ایئرپورٹ کو خالی کرا کر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں-


یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی جیولوجیکل سروے کے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز مصر کے جزیرہ نما سینا میں طابا کے علاقے کے قریب زمین میں 8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا-


مقامی وقت کے مطابق صبح 11:25 بجے ہوم فرنٹ کمانڈ نے ایلات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کا وارننگ الرٹ جاری کیا اور شہریوں کو کھلے مقامات پر جانے کی ہدایت دی۔ اس ہدایت کے بعد ریمون ایئرپورٹ کے ٹرمینل سے مسافروں اور عملے کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔


اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی نے رن وے اور ایئرپورٹ کے انفراسٹرکچر کے حفاظتی معائنے کے لیے تمام آمد و رفت کی پروازیں روک دیں۔ اس دوران بن گوریون ایئرپورٹ سے آنے والی ارکیا (Arkia) ایئرلائن کی ایک پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر فضا میں ہی چکر لگانے پڑے-


حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ایئرپورٹ پر شیشے ٹوٹنے جیسے معمولی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئیں۔ حفاظتی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے-