بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سالک حسین کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں،عظمیٰ بخاری

pmln

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سالک حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری خاندان کو پہلے امتحان میں مونس نے ڈالا اور اب دوسرے امتحان میں سالک نے ڈال دیا ہے۔


عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہدری خاندان کی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو ان دو نالائق بچوں نے بہت نقصان پہنچایا ہےجس شر یف خاندان نے انہیں چوہدری بنایا، اسے دھوکہ دینے کی ان کی ایک تاریخ بن گئی ہے سالک حسین کی گفتگو میں وضع داری کے بجائے تھڑ ے باز انداز نمایاں ہے،ان کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں-


انہوں نے کہا کہ خواتین کی تضحیک کرنے والے کم از کم وضع دار نہیں ہوسکتے سالک حسین ایک ہفتے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے نو ٹس کا جواب نہیں دے سکے، اگر جواب نہیں دے سکتے تو وزارتوں سے استعفے دے کر گھر جائیں ایک طرف کرپشن کا راگ الاپا جاتا ہے اور دوسری طرف فنڈز بھی مانگے جاتے ہیں، یہ دوغلی سیاست کیسے کی جاسکتی ہے؟مریم نواز نے گجرات کو وہ حق دیا ہے جو 50 سال میں ظہور الٰہی، شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نہیں دے سکے۔


انہوں نے سالک حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر بھاشن دینے کے بجائے استعفے دیں اور اپوزیشن میں بیٹھیں، پھر انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔