خیبر پختونخوا کا روشن مستقبل اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈٰی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا روشن مستقبل اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،سیاسی یا ذاتی اختلافات اپنی جگہ، لیکن صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔
پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا روشن مستقبل اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اس صوبے کے عوام، بشمول معصوم اسکول کے بچوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لا زوال قربانیاں دی ہیں اور بڑی تعداد میں شہادتیں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل اور بچوں کو ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کی لہر نے صوبے کے ہر طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مل کر کام کریں تاکہ خیبر پختونخوا کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جا سکے اور دنیا کے سامنے صوبے کا ایک مثبت اور بہترین سافٹ امیج پیش کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں





