اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایرانی تیل بردار جہاز ساڑھے تین ماہ بعد چین پہنچ گیا


ایران کا تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا ایک آئل ٹینکر ساڑھے 3 ماہ کے سفر کے بعد چین پہنچ گیا ہے۔


عرب میڈیا ادارے البوابہ کے مطابق ایرانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے روانہ ہوا تھا اور طویل سفر کے بعد بالآخر چین پہنچا۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان سمندری تجارت اور تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے, جبکہ ٹینکر ٹریکرز نامی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے نے سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر جہاز کی چین آمد کی تصدیق کی ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینکر ٹریکرز نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے جہاز کی چین کی بندرگاہ پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 14 جولائی کو امریکی بحری ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد چین پہنچنے والا یہ پہلا ایرانی آئل ٹینکر ہے۔


رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے چین خام تیل کی بڑی منڈی ہے، تاہم امریکی پابندیوں اور بحری نقل و حمل پر عائد پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کی ترسیل کو مشکلات کا سامنا ہے۔