Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشین میں سکیورٹ فورسز کی کارروائی،افغانستان سے اسلحہ بارود منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا


آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ بارود منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا-


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائی کرکے افغانستان سے گولہ بارود منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا،ضلع پشین کےعلاقہ سرانان میں سیکیورٹی فورسز نےگودام پرچھاپہ مارکر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑلی-

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اڑی سے3 آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز ،مشین گن ، دستی بم،راکٹس اوربھاری مقدارمیں گولہ بارود برآمد کیا گیا، کارروائی کے بعد علاقے میں دہشتگرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر تا حال سرچ آپریشن جاری ہے-


https://x.com/S_SajidOfficial/status/2109123838332248551?s=20