Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی جلد ملاقات متوقع

مصنف:

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کرلیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔


ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔


واضح رہے کہ دو روز قبل مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری  اور رانا ثنااللہ نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی، جسکے بعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد ہم مولانا کو بھول گئے ہیں-