Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے


اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ فراڈ کرنے والا ملزم نعمان عادی نوسرباز نکلا ۔ گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ مانسہرہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔

ملزم نعمان نے ایک ہی خاندان کے چھ نوجوانوں کو نوکری دلوانے کے عوض پچاسی لاکھ روپے ہتھیائے تھے ۔ ملزم نے سرکاری ملازمت کے اپائنٹمنٹ لیٹر بھی شہریوں کو دیے ۔ متاثرہ خاندان نے چیک کرایا تو تمام اپائنٹمنٹ لیٹرز جعلی نکلے ۔ متاثرہ خاندان نے تمام دستاویزات کے ساتھ وفاقی پولیس سے رابطہ کرکے تفصیلات فراہم کیں۔


ذرائع کے مطابق ملزم نےمانسہرہ کے بارہ نوجوانوں سے سرکاری نوکری دلوانے کے نام پر رقم بٹوری۔ بارہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سی ایم ایچ سے میڈیکل بھی کروائے۔ اسلام آباد میں لائبہ کی موت سےایک ماہ قبل مانسہرہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئےاسلام آباد آئی تھی۔


ذرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس ، اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر نعمان کے گھر بھی گئی تھی۔ پولیس کے چھاپے کے وقت ملزم کا گھرخالی ملا تھا۔