وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی زرعی و غذائی تحفظ کونسل کا پہلا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی زرعی و غذائی تحفظ کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہ شعبہ قلیل مدت میں معیشت کو ترقی دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے کسانوں کو سستی کھاد، معیاری بیج، جدید زرعی مشینری فراہم کرنے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو ان کی فصلوں کا مناسب معاوضہ دلانے کو حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیا۔
انہوں نے لائیو اسٹاک کے شعبے اور حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت زرعی ترقی کے لیے صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جبکہ پنجاب میں کسان کارڈ اور سندھ حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے لیکن ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اور گندم کی بوائی سے قبل صوبوں کی مشاورت سے درست قیمت کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں

پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میںاضافہ


