ن لیگ کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا فیصلہ

مصنف:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران شرکا کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی وجوہات اور حکومتی حکمت عملی سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیا گیا۔
اجلاس میں باضابطہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی بھرپور توثیق اور منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں



