اداکارہ سنگیتا کا تیسری شادی اور سابقہ شوہروں کے مبینہ تشدد کا انکشاف

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر نامور اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی،، جو مختلف وجوہات کی بنا پر طلاق پر ختم ہوئیں، میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی بچوں کی شادیاں کرنے کے بعد میں تنہا رہ گئی تھی جس کے بعد طارق نے مجھے کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی، میں نے سوچا کہ بڑھاپے میں انسان کے ساتھ ایک ساتھی ہونا چاہیے، ان میں ایک یہ خوبی ہے کہ وہ نہ گالم گلوچ کرنے والے شخص ہیں، نہ خوا تین پر ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اگر میں بھی غصے میں ہوں تو وہ خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں، میری موجودہ شادی اسی وجہ سے کامیابی سے چل رہی ہے کہ غصے کی حالت میں ہم دونوں ایک دوسرے سے بحث کرنے کے بجائے خاموش ہو جاتے ہیں شوہر مجھ سے محبت کرتے ہیں-
سابقہ رشتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شادی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ جسمانی تشدد ہے اور اسی تکلیف دہ رو یے کی وجہ سے انہوں نے ماضی میں طلاق کا قدم اٹھایا تھا ، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ دینا چاہیے، انہوں نے تلخ یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں بہت کچھ برداشت کیا ہے اور یہاں تک کہ جسم پر تشدد کے نشانات کے ساتھ اسٹوڈیو ریکا ر ڈنگ کے لیے پہنچا کرتی تھیں-
مزید پڑھیں




