Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد تشکیل دینے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے,بلال بن ثاقب

bilal-bin-saqib-advisor-pm-latest-bitcoin

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان اب مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد تشکیل دینے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک طویل عرصے سے دوسروں کی بنائی ہوئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے آئے ہیں، تاہم پاکستان اب مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد تشکیل دینے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے, معاملہ صرف سرمایہ فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو کسانوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کام سے جوڑ کر ترقی پذیر ممالک میں دستیاب نہ ہونے والی سہولیات کی کمی کو دور کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے بلال بن ثاقب نے ٹیکنال وجی کے ساتھ مؤثر ضابطہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


فورم کے افتتاحی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، مشرقی تیمور کے صدر، بھوٹان کے وزیر اعظم اور نوبیل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے بھی شرکت کی۔