Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کسنگ سین اور انڈرویئر میں ایکشن کرنے کا مطالبہ، اداکارہ کے انکشافات

کسنگ سین اور انڈرویئر میں ایکشن کرنے کا مطالبہ، اداکارہ کے انکشافات
مصنف:

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے فلمی دنیا میں انٹیمیٹ اور نیوڈ سینز کے نام پر ہونے والے نامناسب مطالبات اور دباؤ سے متعلق اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔


اداکارہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں چند فلموں میں نیوڈ سینز کرنے کے بعد انڈسٹری کے بعض لوگوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے مناظر کرنے کے لیے آسانی سے رضامند ہو جائیں گی۔زوم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رادھیکا آپٹے نے بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں چار سے پانچ ایسی فلموں میں کام کیا تھا جن میں انہیں مکمل طور پر برہنہ مناظر عکسبند کروانے پڑے تھے۔ ان کے بقول، اس کے بعد بعض لوگوں نے یہ تصور کر لیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے مناظر کرنے سے انکار نہیں کریں گی۔رادھیکا آپٹے نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ فلم سازوں کو واضح طور پر بتانا پڑا کہ وہ ہر فلم میں ایسے مناظر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اب وہ ایسے مطالبات پر براہ راست سوال کرتی ہیں کہ آخر اس منظر کی ضرورت کیا ہے اور کردار کو اس انداز میں کیوں دکھایا جا رہا ہے۔اداکارہ کے مطابق، بعض اوقات انہیں یہ کہہ کر قائل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی کہ صرف تھوڑا سا کسنگ سین کرنا ہے یا محض 15 سیکنڈ کا منظر ہے، تاہم وہ ایسے مطالبات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انکار کر دیتی تھیں۔


رادھیکا آپٹے نے ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فلم کے سیٹ پر ایکشن سین کی تیاری کے دوران ان کے لباس سے متعلق عجیب مطالبات کیے گئے۔ان کے مطابق، ابتدا میں ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایکشن سین کر سکتی ہیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی، لیکن بعد میں گفتگو اس بات پر مرکوز ہوگئی کہ اس منظر کے دوران انہیں کیا لباس پہننا چاہیے۔اداکارہ نے بتایا کہ فلم سازوں نے مشورہ دیا کہ وہ شرٹ کے بٹن کھلے رکھیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایکشن سین ہے اور اگر شرٹ کے بٹن کھلے ہوں گے تو حرکت کے دوران شرٹ اڑ سکتی ہے۔رادھیکا آپٹے کے مطابق، اس کے بعد انہیں صرف برا اور انڈرویئر پہن کر ایکشن سین کرنے کی تجویز دی گئی، جس پر وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان سے کروانا کیا چاہتے ہیں۔



رادھیکا آپٹے اس سے قبل بھی فلموں میں نیوڈیٹی کے موضوع پر کھل کر بات کر چکی ہیں۔ 2016 میں فلم ’پارچڈ‘ کا ایک نیوڈ سین آن لائن وائرل ہونے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اس منظر کے سامنے آنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔اداکارہ کے مطابق، انہیں معلوم تھا کہ کردار کی ضرورت کے تحت اس منظر کی عکسبندی کی گئی تھی۔ انہیں حیرت اس بات پر ہوئی کہ میڈیا نے فلم کے دیگر پہلوؤں کے بجائے مسلسل اسی ایک منظر پر توجہ کیوں مرکوز رکھی۔انہوں نے کہا تھا کہ فلم محض ایک منظر تک محدود نہیں تھی اور اسے بیرون ملک ریلیز کرنے کے علاوہ نیٹ فلکس پر بھی پیش کیا گیا تھا۔


رادھیکا آپٹے کے کام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی فلم ’لسٹ اسٹوریز 3‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہو چکی ہے۔ یہ ایک اینتھولوجی فلم ہے جس کی ہدایت کاری وکرمادتیہ موٹوانے، کرن راؤ، شکن بترا اور وشال بھاردواج نے کی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL