جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد


مجسٹریٹ کے بعد سیشن عدالت سے بھی اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مستردہوگئی۔


سیشن عدالت شرقی کراچی میں اینکر اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت ہوئی،سیشن عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست ضما نت مسترد کردی۔


احمد مسعود ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے-


اقرار الحسن نے مجسٹریٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا,واضح رہے کہ اینکرپرسن اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں-