پنجاب میں انسدادِ اسموگ کارروائیاں تیز، 197 بھٹے مسمار163 سیل، 354 صنعتی یونٹس سیل

محکمہ ماحولیات پنجاب نے انسدادِ اسموگ کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 197 غیر معیاری اینٹوں کے بھٹے مسمار اور 163 بھٹے سیل کردیے، جبکہ خلاف ورزیوں پر 162 مقدمات درج کیے گئے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک صوبے بھر میں 11 ہزار 580 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی اور مجمو عی طور پر 4 کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے,صنعتی آلودگی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ہزار 650 صنعتی یونٹس کی جانچ پڑتال کی گئی، 22 یونٹس مسمار اور 191 سیل کردیے گئے، جبکہ خلاف ورزیوں پر 333 اسموگ نوٹس جاری اور 15 مقدمات درج کیے گئے صنعتی آلودگی پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات نے پلاسٹک جلانے کے خلاف کارروائیوں میں 45 ہزار 100 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا۔ اس سلسلے میں 6 ہزار 64 مقامات کی انسپکشن کی گئی اور 152 مقامات سیل کیے گئے صنعتی یونٹس میں آلودگی کم کرنے کے لیے سکشن ہڈز کی تنصیب کی نگرانی بھی جار ی ہے اس ضمن میں 4 ہزار 204 صنعتی یونٹس کی جانچ پڑتال کی گئی،جبکہ ماحولیاتی تقاضوں پر عمل نہ کرنیوالے 333 مقامات سیل کیے گئے۔
تعمیراتی گردوغبار پر قابو پانے کے لیے 397 یونین کونسلز میں کارروائیاں کی گئیں اور 49 مقامات پر مسٹ اسپرنکلرز نصب کیے گئے۔ زرعی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے 67 کوئیک رسپانس یونٹس فعال ہیں، جبکہ سیٹلائٹ اور فیلڈ مانیٹرنگ کے ذریعے خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا استعمال بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں





