Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

26 نومبر احتجاج کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

sohail afridi

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔


اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج اس مقدمے کی سماعت کے دوران نامزد ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا۔


اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس بھی مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہ کرسکی، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ چالان جلد از جلد جمع کرایا جائے اور کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے سے متعلق مطلوبہ چالان تاحال جمع نہیں کرایا گیا، جس کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی جس پر عدالت نے چالان کی فوری تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔


26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ملزمان کی عدم پیشی کے باعث عدالت اس سے قبل بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے 9 ستمبر کو بھی اے ٹی سی نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور دیگر ملزما ن کے وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو چالان جلد جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔


مقدمے کی کارروائی میں ملزمان کی عدم حاضری اور پولیس کی جانب سے چالان جمع نہ کرائے جانے کے باعث پیش رفت سست روی کا شکار ہے تازہ احکامات کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو و ارنٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا ہوگا۔