آرٹیفشل انٹیلیجنس، ہمارا کل اور آج،تحریر:سائرہ حنان صنم
نقطہ نظر
اے آئی آج ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ اس کے فائدے بھی بہت ہیں اور نقصانات بھی، اصل بات اس کے صحیح استعمال کی ہے۔ ہم انسانوں نے بت در ج ترقی کی ہے۔ ہر دور میں نئی نئی ایجادات انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کا ثبوت ہے۔ انسان نے اپنے فائدے کے لئے سوئی سے لے کر ہوائی جہاز اور پھر کمپیوٹر تک ایجاد کر لیا۔ اب ہر انسان حتیٰ کہ بچوں کے ہاتھ میں بھی موبائل آ چکا ہے۔ بچوں کو علم کی وہ راہیں بھی ازبر ہیں جن پر ماضی کے سائنس دان بھی نہیں پہنچ پائے تھے۔ اس دور کے بچوں کا علم حقیقی بھی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی اے آئی بھی ہے۔ جس نے ایک چٹکی میں انسانوں کی تمام مشکلات کا حل دے دینا ہے۔ بچوں کو اپنے تعلیمی معاملات میں اس کا استعمال کرنا بھاتا ہے کیوں کہ اس میں استاد کی ڈانٹ ڈپٹ بھی نہیں اور مشکلات کا حل بھی موجود ہوتا ہے۔ ذراعت و صنعت میں بھی انسان اس کی معلومات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ دفتری مسائل اور کاروباری الجھنیں اس کے ایک کلک کی مار ہیں۔ سب کچھ ایک کلک کرنے پر حل شدہ مل جاتا ہے۔ اسکلوں اور کالجوں میں اس کے استعمال نے تعلیمی معیار کو بڑھا دیا ہے۔
اس کی وجہ سے وقت کی بچت ہو جاتی ہے۔ کام اور ہر مشکل کا حل منٹوں میں مل جاتا ہے۔ تحقیقی میدان میں اے آئی کا استعمال کرنے سے تحقیقی کام جلد نمٹ جاتا ہے۔
معلومات ڈھونڈنا اور حساب کتاب آسان ہو گیا ہے۔ طالبعلم اپنے نوٹس بنانے میں اس سے مدد لے رہے ہیں۔ امتحانات کی تیاری میں مدد مل جاتی ہے۔ اور تو اور امتحانی سوالات حل شدہ مل جاتے ہیں۔
اس کی وجہ سے مارکٹیٹنگ آسان ہو گئی ہے۔ کسٹمرز آسانی سے رابطہ کر لیتے ہیں۔
صحت کے میدان میں بھی اس سے بیماریوں کی معلومات اور ان کے علاج کا حل ڈھونڈنے میں مدد مل رہی ہے۔ بے شمار بیماریوں کا علاج اب آسان ہو گیا ہے۔ انسان نے فٹ رہنے کے اصول اے آئی کی مدد سے تلاش کر لئے ہیں۔ زبان و ادب سیکھنے میں معاون ہے۔ دنیا کی ہر زبان کا ترجمہ گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں۔ بچے اس کی مدد سے خاکے اور کارٹون فلمیں تک تخلیق کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے ڈھیروں روپیہ کما کر دنیا کو اپنا گرویدہ بنا رہے ہیں۔ ہم ہر کام اے ائی کی مدد سے سہولت سے کرنے لگے ہیں۔ ہمارے بچے دنیا کو ٹکر دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہیں اپنے مقام کا اندازہ ہے۔ وہ نئی سے نئی دنیا تخلیق کر رہے ہیں۔ کائنات کے راز ان کے سینوں میں آ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز انجینئرز اور یہاں تک کے ایک مزدور پیشہ بھی اس کے فوائد سے بہرہ ور ہو رہے ہیں۔
لیکن اس اے آئی کے بے شمار نقصانات بھی ہیں۔
اس کی معلومات قابلِ اعتبار بھی نہیں۔ بچوں کو اب ہر وقت موبائل میں ہی گم دیکھیں گے۔
انسان اپنی سوچ اور فکر سے کام لینے میں سستی کر رہا ہے۔ ہر کام اب اے آئی پر ڈال دیا گیا ہے۔ ہم انسان سہل پسند ہو گئے ہیں۔ لکھنے کا کام بھی اے آئی سے ہو رہا ہے۔ انسانوں کا کام اب مشینیں کر رہی ہیں۔ ذاتی معلومات لیک ہو سکتی ہیں اور غلط استعمال بھی ہو سکتی ہیں۔ جعلی تصویریں یا جھوٹی معلومات پھیل سکتی ہیں۔ انسان یہاں بے بس ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اے آئی کے پاس انسانی جذبات اور احساس نہیں۔ ہم کہانی اے آئی سے لکھوا سکتے ہیں لیکن اس کہانی میں انسانی جذبات نہیں ڈال سکتے۔ اس نے ہمارے اپنے جذبات کو بھی محسوس نہیں کر پانا۔ اے ائی میں جذبات٬ اقدار اور اپنی روایات کو کیسے شامل کر پائیں گے۔ اس کے لئے انسانی جذبات اور خیالات ہی کام آئیں گے۔
اس لئے اے آئی سے مدد ضرور لیں لیکن اسے عقلِ کل بالکل نہ سمجھ لیں۔ اپنی عقل و فراست کو استعمال کریں اور صرف اے آئی پر انحصار سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں




