پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بی بی سی کی رپورٹ میں نفٹیک سے متعلق دعوے حقائق کے برعکس

مصنف:

نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نفٹیک) سے متعلق معاملہ کسی ادارے کی تحلیل یا اختیارات کی منتقلی کا نہیں بلکہ انتظامی امور اور ذمہ داریوں کی بہتر تقسیم کا ہے۔


نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اور نیشنل فارنزک اینڈ ٹیکنیکل انویسٹی گیشن سینٹر (نفٹیک) دونوں وزارتِ داخلہ کے ماتحت ہیں۔ نہ تو کسی ادارے کو ختم یا منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی اختیارات کسی دوسرے ادارے کو منتقل ہوئے ہیں۔ یہ اقدام محض انتظامی معاملات اور ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے ایک معمول کے انتظامی فیصلے کو سازش اور ادارہ جاتی کشمکش کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ میں گمنام ذرائع کے حوالے سے خدشات پیش کرکے ریاستی اداروں کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا کیا گیا۔ جب دونوں ادارے ایک ہی وزارت کے ماتحت کام کر رہے ہیں تو اختیارات کی منتقلی یا واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔