پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعلیٰ پنجاب اور عظمیٰ بخاری کو قانونی نوٹس بھجوائے ہیں، چوہدری سالک حسین

مصنف:

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کو ہتکِ عزت کے دو الگ الگ قانونی نوٹس بھجوا دیے ہیں۔


چوہدری سالک حسین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے دونوں شخصیات کو قانونی نوٹس ارسال کیے ہیں۔ ایک نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جبکہ دوسرا صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کے نام بھجوایا گیا ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کروا چکے ہیں۔ ان کے مطابق قانونی نوٹس کے ذریعے دباؤ ڈالنے یا دھمکانے کی کوششیں انہیں خاموش نہیں کر سکتیں اور نہ ہی عوامی مفاد کے مسائل پر آواز اٹھانے سے روک سکتی ہیں۔


چوہدری سالک حسین نے پنجاب کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بدستور شدید بدانتظامی اور بدعنوانی جیسے مسائل کا شکار ہے، جن کا حل دھمکیوں کے بجائے خود احتسابی اور جوابدہی میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے وسیع تر مفاد میں شفافیت اور احتساب کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔