باغی رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ "تعلیم، شعور یا صرف ڈگری "کےنتائج

باغی رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ تعلیم شعور یا ڈگری؟ میں 35 لکھاریوں نے حصہ لیا۔کچھ لکھاریوں کے روپ میں مصنوعی ذہانت نے بھی شرکت کی،جسے تحریروں کا باریک بینی سے جائزہ لینے والے انسانی زہنوں نے مسترد کر دیا، الفاظ کی کمی اور نامکمل حسن ترتیب،موضوع سے بھٹکے قلموں کی تحریروں میں لمبی لمبی تمہیدوں،روایتی مثالوں، زمینی حقائق زبان عام جملے ذاتی خیالات، مصنوعی وانسانی زہانت کی ملاوٹ، تنقیدی پہلو،موضوع کے گرد گھومتے مشوروں جیسے تمام رنگ پائے گئے مگر اصول وضوابط،نیک نیتی اور ذاتی سوچ سے لکھے مضمون جو انتہائی متاثرکن وسبق آموز قلمی حسن پر مبنی تھے انہی کو غور وفکر کے گہرے عمل میں گزرتے ہوئے تنائج اخذ کیے گئے۔
جہاں تحریری مقابلے کا مقصد نمایاں لکھنے والوں کو حوصلہ افزائی کے ساتھ الگ پہچان دینا ہے وہاں یہ بھی محسوس کیا گیا کہ کئی ذہن نکھار قلم کے لیے تربیت کے ضرورت مند ہیں اس ضرورت کو قلمی تربیت کے ساتھ پورا کرکے جاندار تحریریں تخلیق کروائی جا سکتی ہیں۔
ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کا سہارا وہ لوگ لیتے ہیں جو خود کو ذہنی اپاہج سمجھتے ہیں انہیں مشورہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بجائے کتابوں سے مدد لیں یہ حقیقی لکھاری بنانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔
ایک لکھاری کے دماغ میں لفظوں کی ٹریفک جام رہتی ہے اور نئے خیالات لائن میں لگے رہتے ہیں ایسے میں تحریر کا توازن قائم رکھنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے،مگر تحریری مقابلے میں ایسے کئی لکھاریوں کی تحریروں کا جائزہ لینا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنا اور بھی مشکل کام ہے گویا ناانصافی کی چاہتے ہوئے بھی ہو جانے والی غلطی سے بچنے کے لیے،باغی رائیٹرز فورم کی تحریری مقابلہ کمیٹی،نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تحریری مقابلوں میں الفاظ چھ سے آٹھ سو تک رکھے جائیں گئے،
جو احباب پوزیشن لیں گے وہ اگلے مقابلے میں شامل نہیں ہوں گے تاکہ پوزیشن سے محروم لکھاری اُوپر آ سکیں لہذا،کم لکھیں، اچھا لکھیں،موثر لکھیں،حاصل سبق لکھیں،اور ایسا لکھیں جیسے پڑھنے کے بعد قاری آپ کو ہی پڑھنا چاہیے نہ کہ ایسا لکھیں کہ قاری دوبارہ پڑھنے کی مشقت ہی نہ اُٹھائے۔
باغی رائٹرز فورم،قابل لکھاریوں کو آگے لانے اور کمزور لکھاریوں کو قابل بنانے کا مقصد رکھتا ہے کیونکہ ہر قلمی زہن ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔
تو اب بڑھتے ہیں نتا ئج کی طرف جس کا تھا شریک مقابلہ لکھاری کو شدت سے انتظار۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب ہیں، سید ضیغم حسن عابدی
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب ہیں، سمیرا اکرم
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب ہیں،دانش رحمان
پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد اور باقیوں کو پوزیشن پر لانے کے لیے فکر مند
ججز کمیٹی۔
ظفر اقبال ظفر، انچارج تحریری مقابلہ،باغی رائیٹرزفورم
زینب جہانزیب،معاون انچارج، تحریری مقابلہ
اعجاز الحق عثمانی،معاون انچارج تحریری مقابلہ
نوٹ۔ اگلے تحریری مقابلے کا اعلان جلد کیا جائے گا اور اس کے نتائج کے لئےججز کمیٹی میں نئے اراکین ہوں گے
مزید پڑھیں





