جوڈیشل کمیشن کیلئےپیپلز پارٹی کی جانب سےبلاول بھٹو زرداری رکن نامزد

مصنف:
پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیاجائے گا -
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کا فورم ہے گزشتہ روزپیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکےہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہو چکے تھے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ارکان کی نامزدگی جلد کردی جائے گی، جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔
مزید پڑھیں





