Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے


بھارت کے سینیئر  اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈا کٹرز نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں طبی امداد اور CPR فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکےڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی،ان  کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا،نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکار کی جانب سے شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد طبی ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا ٹیم کے پہنچنے پر اداکار بے ہوش تھے، بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کردی،اداکار کی موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ہندی و مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے،انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’و یلکم‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے-


-نانا پاٹیکر کی منفرد اداکاری اور منفرد آواز نے انہیں فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان دی، فلم غلام مصطفی میں انہوں نے لازوال اداکاری کی تھی نانا پاٹیکر کو 3 نیشنل فلم ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ انہیں 2013 میں پدم شری کا اعزاز بھی دیا گیا۔