Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

باغی رائٹرز فورم کے اراکین کی سرپرست اعلیٰ مبشر لقمان کے ساتھ دوسری تعارفی نشست

اعجاز راہی کو ماہِ ستمبر کا باغی رائٹرز ایوارڈ پیش

مصنف:

باغی رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام فورم کے اراکین کی سرپرستِ اعلیٰ مبشر لقمان کے ساتھ ایک خصوصی تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس میں باغی رائیٹرز فورم کے اراکین نے شرکت کی۔


نشست میں باغی رائٹرز فورم کے صدر نوید شیخ، اعجاز راہی، مریم ڈار، سید علی جبران نقوی، طارق نوید سندھو، حورب اعجاز اور طلحہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ شرکا نے فورم کے پلیٹ فارم پر ادبی و فکری سرگرمیوں کے فروغ، مثبت اظہارِ خیال اور معاشرے کے مختلف طبقات کے مسائل کو قلم کے ذریعے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر مبشر لقمان نے ملکی سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات کے تناظر میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے باغی رائٹرز فورم کے اراکین کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ قلم معاشرے کی آنکھ اور عوام کی آواز ہوتے ہیں، اس لیے ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کو سچائی، دیانت اور حقائق کے اظہار کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے اراکین کو تلقین کی کہ وہ حالات سے متاثر ہو کر حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں بلکہ ہمیشہ سچائی پر ڈٹے رہیں اور اپنی تحریروں کے ذریعے عوامی مسائل اور احساسات کو مؤثر انداز میں سامنے لائیں۔ انہوں نے باغی رائٹرز فورم کے اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فورم ادب اور صحافت کے میدان میں اپنی مثبت سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔



نشست کے دوران اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فورم کی سرگرمیوں، باہمی تعاون اور ادبی و فکری سفر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے میں مثبت سوچ، شعور اور سچائی کے فروغ کے لیے اہلِ قلم کا کردار نہایت اہم ہے۔


تقریب کے اختتام پر باغی رائٹرز فورم کی جانب سے ماہِ ستمبر کی بہترین قلمی خدمات کے اعتراف میں اعجاز راہی کو ’’باغی رائٹرز ایوارڈ‘‘ پیش کیا گیا۔ سرپرستِ اعلیٰ مبشر لقمان نے اعجاز راہی کو ایوارڈ دیا اور ان کی قلمی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر شرکا میں مبشر لقمان کی معروف کتاب ’’کھرا سچ‘‘ بھی تقسیم کی گئی۔