ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں پر امریکی صدر ٹرمپ کو بریفنگ

واشنگٹن: امریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں کے مختلف آپشنز پر بریفنگ دی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، امریکی حکام اور اجلاس سے براہِ راست آگاہ افراد نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ایڈمرل بریڈ کوپر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی بالمشافہ ملاقات ہوئی۔رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے بعض ارکان نے بھی شرکت کی، جہاں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدامات کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تاہم رپورٹ میں ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی نوعیت، ان کے وقت یا کسی حتمی فیصلے کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں





