منگل، 3 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود پر ویزا سسٹم غلط استعمال کرنے کا الزام


گزشتہ روز شییڈو وزیر داخلہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کو کہہ جرمن ڈونرکباب شاپ جس کا نام Germany Doner ہے نے 106 لوگوں کو جعلی اور فراڈ Skilled سکیلڈ ویزہ کے ذریعے برطانیہ منگوایا ہے-


برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں امیگریشن پالیسی کے حوالے سے ایک سرکاری بیان جاری کیااس بیان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی شیڈو وزیر داخلہ کرس فلپ نے ہوم آفس کے 'فریڈم آف انفارمیشن ڈیٹا کا حوالہ دیا۔ انہوں نے شبانہ محمود کو مخاطب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہائی سکیلڈ ویزا سسٹم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے-


کرس فلپ نے پارلیمنٹ میں واضح طور پر مثال دی کہ ایک کباب شاپ چین "German Doner Kebab" نے 106 لوگوں کو سکیلڈ ورکر ویزوں پر اسپانسر کر کے برطانیہ منگوایا ہے، جبکہ یہ نوکریاں ہائی سکیلڈ کے زمرے میں نہیں آتیں۔


انہوں نے اس بحث کے دوران جنوبی یارکشائر میں ایک ڈومینو پیزا (Domino's Pizza) فرنچائز کی بھی مثال دی جس نے 78 ویزے اسپانسر کیے، اور خانز مڈل ایسٹرن ریسٹورنٹ (Khan's Middle Eastern Restaurant) نے 28 ہائی سکیلڈ ویزے دیے-


وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے موجودہ لیبر حکومت کا دفاع کیا اور کہا کہ ویزا سسٹم کے غلط استعمال اور اس بگاڑ کی اصل ذمہ دار پچھلی کنزرویٹو حکومت (جس میں کرس فلپ خود امیگریشن منسٹر تھے) کی پالیسیاں تھیں، اور اب ان کی حکومت امیگریشن کو کنٹرول کرنے اور قوانین کو سخت بنانے پر کام کر رہی ہے-


واضح رہے کہ برطانیہ کے سیاسی نظام (ویسٹ منسٹر سسٹم) میں شیڈو وزیر داخلہ حزبِ اختلاف (اپوزیشن) کا وہ اہم ترین رکن ہوتا ہے جو حکومت کے موجودہ وزیر داخلہ کے پالیسیوں اور فیصلوں کی نگرانی کرتا ہے-


موجودہ وقت (نومبر 2026) میں برطانیہ کے شیڈو وزیر داخلہ کرس فلپ ہیں، جو کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سرکاری وزیر داخلہ شبانہ محمود کی مائگریشن (ہجرت)، امن و امان اور اندرونی سلامتی سے متعلق پالیسیوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور پارلیمنٹ میں ان پر جرح کرتے ہیں