کتے پر ظلم کی سفاکانہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل،صارفین میں شدید غم و غصہ

پاکستان کے ایک دیہی علاقے سے سامنے آنے والی جانور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں چند افراد کھیتوں کے درمیان ایک کتے کے گرد جمع دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ایک شخص مبینہ طور پر جلتی ہوئی آتش بازی جیسی چیز کتے کے قریب لے جاتا ہے ویڈیو میں کتا مزاحمت کرتے ہو ئے خود کو بچانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بے زبان جانور کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔ صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کی جائے اور جانور پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے-
ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے ایسی ویڈیوز دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ہم بحثیت قوم کتنے گر چکے ہیں، کیا جتنے لوگ اس ویڈیو میں موجود ہیں سارے کے سارے جانور ہیں؟ کسی ایک نے بھی نہیں کہا کہ بے زبان جانور ہے اس کو تکلیف مت پہنچاؤ۔ ان لوگوں کو اللہ کے قہر سے بھی ڈر نہیں لگتا؟-
اسرار احمد راجپوت نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کہ اگر یہ کام یورپ میں کرتے تو 10,10 سال قید کنفرم ملنی تھی اور کوئی وکیل مقدمہ بھی نہ لیتا، اس کو انسانیت کہتے ہیں۔ مگر افسوس یہ پاکستان میں ہوا ہے۔
https://x.com/SadiasOfficial/status/2104422519386087673?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ ہم بحثیت قوم کتنے گر چکے ہیں، جتنے لوگ اس ویڈیو میں موجود ہیں سارے کے سارے جانور ہیں کسی ایک نے بھی نہیں کہا کہ بے زبان جانور ہے اسکو تکلیف مت پہنچاؤ ان لوگوں کو اللہ کے قہر سے بھی ڈر نہیں لگتا اگر یہ کام یورپ میں ہوتا تو دس دس سال قید کنفرم ملنی تھی ، اور کوئی وکیل مقدمہ بھی نہ لیتا ارباب اختیار کو چاہئیے ان مجرموں کو پکڑ کر نشان عبرت بنائیں-
ایک صارف نے کہا کہ زمین پر اس سے زیادہ گھناؤنی درندگی اور کیا ہوگی؟ ایک بے بس اور معصوم کتے کو اذیت دے کر یہ لوگ ہنس رہے ہیں۔ یہ منظر انسانیت، رحم اور اخلاقی اقدار پر ایک ہولناک سوالیہ نشان ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے جہنم زمین پر اتر آئی ہو، یہ منظر واقعی جہنم سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں





