سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی قطر ائیرویز کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی تردید

مصنف:
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے قطر ائیرویز کی پرواز کی مقبوضہ جموں میں ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ عمیر خان کا کہنا ہے کہ دوحا سے آنے والی قطر ائیر لائنز کی پرواز نے27 ستمبر کی صبح سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، قطر ائیر لائنز کی پرواز نے شیڈول کے مطابق دوبا رہ دوحا کے لیے اڑان بھری۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ ریڈار 24 پر تکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط معلومات کے باعث پرواز کو غلط مقام پر دکھایا گیا, قطر سے آنے والی پرواز نے مقبوضہ جموں نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، پرواز کی لینڈنگ کی تصدیق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ریڈار سسٹم سے بھی کی جا سکتی ہے-
مزید پڑھیں





