کیپٹن (ر) صفدر کا میاں داؤد ایڈووکیٹ کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے معروف قانون دان میاں داؤد ایڈووکیٹ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، جس میں عوامی سطح پر معافی مانگنے یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قانونی نوٹس کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے مبینہ تضحیک آمیز گفتگو کا علم 14 نومبر کو ہوا۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن بھون ایڈووکیٹ کی وکالت کی ڈگری سے متعلق تنازع مختلف فورمز پر زیر التوا تھا، تاہم میاں داؤد نے تیسرے فریق کی حیثیت سے احسن بھون کی جگہ ان الزامات کا جواب دیا۔نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا کے تین مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کے ذریعے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ہتک آمیز گفتگو کی اور انہیں زنا بالرضا کا ملزم قرار دیا، جبکہ ’گھر داماد نما نوکر‘ جیسے الفاظ استعمال کرکے بھی ان کی تضحیک کی۔قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ازدواجی زندگی اور شادی کی ساکھ سے متعلق سوالات اٹھا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔کیپٹن (ر) صفدر نے مطالبہ کیا ہے کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ مذکورہ گفتگو اور الزامات پر عوامی سطح پر معافی مانگیں، بصورت دیگر انہیں 10 ارب روپے ہرجانے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں





