ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد جمہوریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، سحر کامران

sehar kamran
مصنف:

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو کی جرات، فکری استقامت اور آمریت کے خلاف مزاحمت تاریخِ جمہوریت کا ناقابلِ فراموش باب ہے، ان کی جدوجہد اور نظریاتی وابستگی آج بھی جمہوریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔


شہید شاہنواز بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سحر کامران نے کہا کہ شاہنواز بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور اپنے نظریات کی خاطر مشکلات اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کی بحالی، عوام کی بالادستی اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جبکہ شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اس عظیم سیاسی ورثے کا روشن حصہ ہے۔


سحر کامران کا کہنا تھا کہ آمرانہ قوتیں آوازوں کو دبانے کی کوشش تو کرسکتی ہیں، لیکن عوامی جدوجہد اور نظریات کو ختم نہیں کرسکتیں۔ شہید شاہنواز بھٹو کا نام پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ میں جرات، وفا اور نظریاتی پختگی کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد پارٹی کارکنوں اور جمہوریت سے محبت کرنے والوں کے لیے سرمایۂ افتخار ہے۔ ان کی سالگرہ ان کی سیاسی جدوجہد، قربانیوں اور جمہوری فکر کو یاد کرنے کا دن ہے۔


سحر کامران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید شاہنواز بھٹو کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔