حکومت کی مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

مصنف:
وفاقی حکومت نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے میں چینی کی برآمد کی نئی مقدار کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سمری پر چینی برآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد کا مقصد گنے کے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانا ہے۔
دوسری جانب پاکستان بزنس فورم نے ای سی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کرشنگ سیزن کے آغاز میں تیزی آئے گی۔
پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ ای سی سی مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کرے۔
مزید پڑھیں





