جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف مقدمہ درج

مصنف:

اپر چترال: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی اپر چترال ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کے الزام میں تھانہ بونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔


پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کی سرکاری گاڑی نمبر A-1292 واپس نہ کرنے کے معاملے پر ایف آئی آر نمبر 110/26 درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر کے مراسلہ نمبر 14211/DCUC/PS مورخہ 11 اکتوبر 2026 کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ سرکاری گاڑی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے قبضے میں تھی اور انہوں نے اسے واپس کرنے سے انکار کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشاد خان کی ہدایت پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ بونی شیر وزیر بیگ کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت درج کیا گیا ہے۔