مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور وفات پا گئے
لاہور( ) مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور وفات پا گئے۔ ان کی وفات پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری محمد سرور نمازِ عصر کی ادائیگی کے لیے گھر سے مسجد جا رہے تھے کہ اس دوران اچانک گر پڑے اورچل بسے،مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالرؤف،جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،صدر خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم و دیگر نے چوہدری محمد سرور کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور کی وفات سے پارٹی ایک دبنگ رہنما سے محروم ہو گئی ہے ،انکی وفات پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔





