جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حکومتی وزرا اور ارکان کی مسلسل غیر حاضری,اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سخت برہمی کا اظہار

malik ahmad khan

پنجاب اسمبلی میں حکومتی وزرا اور ارکان کی مسلسل غیر حاضری اور ایوان کی کارر وائی میں عدم دلچسپی پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزرا اور ارکان کی مسلسل غیر حاضری اور اجلاس کی کارروائی میں عدم دلچسپی پر سیکرٹری اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے نام مر اسلہ لکھنے کی رولنگ دے دی۔


اسپیکر نے ہدایت کی کہ سیکریٹری اسمبلی حکومت کو وزرا اور ارکان کی مسلسل غیر حا ضری اور ایوان کی کارروائی میں عدم دلچسپی سے متعلق آگاہ کریں،7 روزہ اجلاس کے دور ان 4 روز ایجنڈا ملتوی کرنا پڑا، جس سے ایوان کا استحقاق اور حکومت کا پارلیمانی بزنس شدید متاثر ہوا ہے۔


ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود کسی نے اسمبلی اجلاس کی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لیا،حکومت کے وزرا اور ارکان کے اس رویے پر انہیں افسوس ہے، وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی جانب سےاجلاس کی کارروائی میں غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کیا گیا، جس کے باعث ایوان کا معمول کا کام آگے نہیں بڑھ سکا۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی ارکان کے رویے پر احتجاجاً اجلاس کی کارروائی شروع کیے بغیر ہی ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری اسمبلی کو اس معاملے پر وزیراعلیٰ کو مراسلہ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔