Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔


 ایم کیو ایم کے تحت کورنگی میں رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ  انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے, 6 ہفتے بعد شارع فیصل پر ہر زبان بولنے والا اپنا انتظامی یونٹ مانگنے نکلے گا،  سندھ کے ظالم اور متعصب حکمران ہمارا وجود تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔


مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہری کوٹے پر جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے،  18 سالوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایک چپڑاسی کی نوکری تک نہیں دی گئی، 18 سالوں میں سندھ کو 22 ہزار ارب روپے ملے ہیں, 22 ہزار ارب روپے کی رقم سے 50 مرتبہ نیا سندھ بن سکتا تھا،  سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نےاس پیسہ سےدبئی، لندن اور امریکا میں جاگیریں بنائیں۔