پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

یوکرین اور روس کی سرکاری موبائل ایپس پر سائبر حملے

India suffers heavy losses in Pakistani cyber operation, critical infrastructure destroyed | Baaghi TV

یوکرین اور روس کی ہنگامی اطلاعات فراہم کرنے والی سرکاری موبائل ایپس سائبر حملوں کا نشانہ بن گئیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو جعلی انتباہ موصول ہوئے۔


رائٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ اتوار کو ایئر ریڈ الرٹ ایپ ہیک ہونے کے بعد کیف سمیت مختلف علاقوں میں جوہری اور کیمیائی خطرات، سڑکوں پر لڑائی اور میزائل حملوں سے متعلق جھوٹی اطلاعات دکھائی گئیں،حکام نے شہریوں کو پرسکون رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی۔


دوسری جانب روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی موبائل ایپ بھی سائبر حملے کا نشانہ بنی اور اس کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی گئیں،دونوں ممالک میں سائبر حملوں کے درمیان کسی باہمی تعلق کی تصدیق نہیں ہوسکی۔