Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لانگ مارچ: اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

sarkari school

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 


ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں اضا فی پولیس نفری کے لیے رہائش کاانتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے،بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی، آن لائن تعلیم یا متبادل ذرائع سے متعلق وفاقی نظامت تعلیم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ 


واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔