Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈاکٹر حکیم لہڑی اپنی اصولی سیاست پر ڈٹے رہے،ہم نے ایک ہی سیاسی پلیٹ فارم پر جدو جہد کی،نواب ثنا اللہ زہری


سیاسی و قبائلی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے وا لے بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے-


اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی جدو جہد ناقابل فراموش ہے،ڈاکٹر حکیم لہڑی آخری دم تک اپنے مؤقف اور اصولی سیاست پر ڈٹے رہے، ہم نے ایک ہی سیاسی پلیٹ فارم پر جدوجہد کی،ان کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا-


انہوں نے مرحوم ڈاکٹر حکیم لہڑی کے اہلخانہ سےدلی تعزیت اور ہمددردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے-


واضح رہے کہ معروف بلوچ قوم پرست رہنما اور دانشورڈاکٹر حکیم لہڑی طویل علالت کے بعد 7 اکتوبر 2026 کو کراچی میں انتقال کر گئے ان کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچا دی گئی تھی جہاں ان کا جنازہ اور تدفین عمل میں آئی،ان کا جنازہ کالعدم جماعت بی ایل اے کے جھنڈے میں ادا کیا گیا-


ڈاکٹر حکیم لہڑی بلوچستان کی قوم پرست سیاست اور فکری حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں اور قوم پرست جماعتوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا