ڈیرہ اسماعیل خان چیک پوسٹ پر دھماکا، 11 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک چیک پوسٹ پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا تحصیل درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر ہوا جس میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شہید ہوا۔ تاہم پولیس نے جاں بحق ہونے والے کل افراد کی تعداد 7 بتائی ہےدھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق 11 افراد شہید ہوئے ہیں,اب تک 18 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لیے گئے ہیں،دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا،جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز، ایک فائر وہیکل اور 25 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
پولیس کے کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حملے کی زد میں آنے والی چیک پوسٹ ایک طرح کی جوائنٹ چیک پوسٹ ہے جہاں وائلڈ لائف، ایکسائز، اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں




