اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی آئی اے میں پہلا ڈریم لائنر طیارہ شامل


پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنی بین الاقوامی پروازوں اور خدمات کو جدید معیار پر لانے کے لیے اپنے فضائی بیڑے میں پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ شامل کر لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق لیز پر حاصل کردہ یہ جدید ترین ڈریم لائنر طیارہ برطانيہ کے دارالحکومت لندن سے پرواز PK786 کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 9-787 طیارہ ہے، جو ملکی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔


اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی انتظامی ٹیم کے ہمراہ لینڈ کرنے والے پہلے ڈریم لائنر کا پرُتپاک استقبال کیا۔


https://x.com/zfmalik/status/2116801553676013899?a=YKbgJTNQpkHDe0_Iis8&s=20


ایئرلائن حکام کے مطابق بوئنگ 9-787 جدید ترین ٹیکنالوجی، جدید ترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم، اور بیحد کشادہ و آرام دہ کیبن کی خصو صیات سے لیس ہے۔ ڈریم لائنر کی بیڑے میں شمولیت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے بین الاقوامی روٹس و نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔


پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات، بہتر سہولت اور انتہائی آرام دہ فضائی سفر فراہم کرنا ہے تاکہ ایئرلائن کی ساکھ اور آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔