جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لوئر چترال میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ افتتاح

مصنف:

چترال ( فتح اللہ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، احسان اللہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ , محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

یہ مہم 11 سے 25 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران 9 سے 15 سال کی عمر کی بچیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) سے بچاؤ کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی، جو مستقبل میں سروائیکل کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے مؤثر اور کامیاب انعقاد، ہدف کے حصول، عوامی آگاہی اور متعلقہ اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ صحت کے حکام کو ضروری ہدایات کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی 9 سے 15 سال کی بچیوں کو HPV ویکسین ضرور لگوائیں اور مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔