جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری،مرکزی مسلم لیگ کا 114 واں نمبر

PMML
مصنف:

مریم نواز صاحبہ ، عظمی بخاری صاحبہ اور رانا ثناءاللہ صاحب فہرست کا بغور جائزہ لے لیں تاکہ اتنے ذمہ دار منصب پر فائز ہوتے ہوئے عوام کو غیر معیاری اور گمراہ کن خبریں فراہم کرنے سے بچ سکیں فیصل ندیم ،ترجمان مرکزی مسلم لیگ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی، مرکزی مسلم لیگ کا فہرست میں 114 واں نمبر ہے،


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری سیاسی جماعتوں کی فہرست کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ہیں، فہرست میں مرکزی مسلم لیگ کے دفتر کا پتہ بھی دیا گیا ہے، مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ محب وطن، خدمت کی سیاست کے منشور کی حامل سیاسی جماعت ہے،عوام پاکستان نے مرکزی مسلم لیگ کا کردار دیکھ لیا ہے، خدمت کے میدان میں سب سے آگے نظر آنے والے رضاکار مرکزی مسلم لیگ کے ہوتے ہیں، نظریہ پاکستان کے احیا و دفاع پاکستان کی بات آئے تو مرکزی مسلم لیگ متحرک نظر آتی ہے، اب این اے 77 گوجرانوالہ میں عوام نے مرکزی مسلم لیگ کے کردار کو دیکھ کر ووٹ دیئے لیکن نااہل حکمران جنہوں نے منتخب کی بجائےہمیشہ چنتخب کا راستہ چننا ہوتا ہے دھاندلی کے ذریعے اپنے امیدوار کو جتوا لیا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، اپنا حق لے کر رہیں گے،الیکشن کمیشن کی فہرست میں مرکزی مسلم لیگ کا 114 ویں نمبر پر موجود نام مریم نواز صاحبہ عظمیٰ بخاری صاحبہ اور رانا ثناءاللہ صاحب بھی ملاحظہ فرمالیں تاکہ اتنے ذمہ دار منصب پر ہونے کے باوجود عوام کو غیر معیاری اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے سے بچ سکیں