جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیصل آباد:نجی اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق، 2 زخمی

ambulance rescue1122

فیصل آبادکی تحصیل تاندلیانوالہ میں نجی اسکول کی خستہ حال دیوار اچانک گر گئی،حادثےمیں پانچویں جماعت کا طالبعلم ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت بچے تفریح کے وقفے کے دوران اسکول میں کھیل رہے تھے،دیوار گرنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ملبے سے نکالا۔

واقعے پر والدین اور اہل علاقہ نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خستہ حال اسکولوں کی عمارتیں بچوں کی زندگیوں کے لیےخطرہ ہیں،انہوں نے ایسے اسکولوں کو اجازت دینے والے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

گزشتہ روزتحصیل چک جھمرہ میں پرائیویٹ اسکول کی چھت گرگئی،چھت گرنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔