جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی ریفرنڈم سے ہونا چاہیے، محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا بہتر حل یہ ہے کہ عوام کی رائے لی جائے، نئے صوبے بننے چاہئیں،عوامی ریفرنڈم کرالیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں،عوامی ریفرنڈم کرالیں، عوام اگر نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دیں تو بننے چاہئیں، عوامی سروے نئے صوبوں کے حق میں آرہے ہیں، اگر کوئی بہتر حل ہے تو بھی عوام کے پاس جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں،تمام چیزیں ری سیٹ ہونے والی ہیں، نئے صوبوں کا بہتر حل یہ ہے کہ عوام کی رائے لی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سارے کا سارا سسٹم ٹھیک ہونے والا ہے، پورے پاکستان میں کرپشن موجود ہے، جہاں کرپشن ہے اسے مانیں اور ختم کریں۔ اسلام آباد کی زمین پر بے دردی سے قبضہ کیا گیا صرف مولانا کو نہیں،5 سے 6 ہزار لوگوں کو نوٹسز جاری ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک گینگ نے 5ہزار پاکستانیوں کو عالمی یونیورسٹیز کے امتحانات پاس کروادیئے، این سی سی آئی اے نے بڑے اسکیم سے پردہ اٹھادیا، آن لائن کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں، بچیوں کو بلیک میل کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے۔