جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دکاندار کو تھپڑ مارنے پر واسا ڈرائیور ملازمت سے برطرف


فیصل آباد: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ڈرائیور کی جانب سے دکاندار کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے واسا ڈرائیور محمد تیمور کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔


ڈرائیور محمد تیمور نے سیل کی گئی دکان دوبارہ کھولنے کے الزام میں دکاندار کو تھپڑ مارا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تھپڑ مارنے والے ڈرائیور کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت مزید کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔