سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے,فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اہلِخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہےپاک فوج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔ آمین۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر زرداری نے مرحوم جنرل کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی,صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ (ریٹائرڈ) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم جنرل کی پاک فوج کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا,وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔
مزید پڑھیں





