پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کولمبین گلوکارہ کا اسرائیلی پرچم پاؤں تلےروندکر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ


کولمبیا میں منعقدہ معروف میوزک فیسٹیول ’ہیپ ہاپ ال پارک‘ کے دوران کولمبین رَیپر چیلو ہاپ نے اپنا نیا گانا پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔


کولمبیا میں منعقدہ فیسٹیول کے دوران چیلو ہاپ نے ایسٹرل بیس کا تیار کردہ اپنا نیا گانا ’ایناٹومیا‘ پیش کیا،گانے کی پیشکش ختم ہوتے ہی رَیپر نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھا اور ہسپانوی زبان میں ’پالسٹینا لیبرے‘ (آزاد فلسطین) اور ’افویرا لو کہ نو پرٹینیسے‘ (جو چیز جس کی نہیں ہے، اسے یہاں سے باہر نکالو) کے شدید نعرے لگائے،اس کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔


https://x.com/KRONIKInsights/status/2114401873235169649?s=20


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق، فنکارہ کے اس اقدام نے عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے،اور فنکارہ کے اس اقدام نے فلسطین کی حمایت میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کے حقوق کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروا دی ہے۔