ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں برقرار

مصنف:
عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچنے کے باوجود ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی رہیں-
ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار ہے جبکہ کوئٹہ میں 30 روپے کی کمی کے بعد قیمت 520 روپے فی کلو ہوگئی،کراچی میں ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 550 روپے، پشاور میں 570، اٹک میں 600 جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں 600 روپے فی کلو ہوگئی دوسری جانب، لاہور میں دوسرے روز بھی ایل پی جی کی دکانیں ہڑتال کے باعث بند رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستانی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہوئے تھے جس کے بعد قیمتوں میں کمی کے توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں





