پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

زمین کے تنازع پر بیٹوں نے کلہاڑیوں کے وار سے باپ سمیت دو افراد کو قتل کردیا

rescue 1122 ambulance

زمین کے تنازع پر 2 بیٹوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے باپ اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔ 


پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ حافظ آباد میں پیش آیا ،جہاں کولو تارڑ میں ایک شخص اپنے دوست اور اس کے بیٹوں کے درمیان زرعی زمین کا تنازع حل کروانے آیا تھا کہ باپ اور بیٹوں میں تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کے اشتعال دلانے پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔ 

ڈی پی او کے مطابق مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں  تھانہ ونیکے تارڑ میں دونوں بیٹوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔